کیا دیپیکا 2007 میں آسٹریلیا ٹور کے دوران یووراج سنگھ کا پیچھا کرتی رہیں؟ سابق کرکٹر کا انکشاف

بھارت کے سابق کرکٹر یووراج سنگھ نے 2007 میں ہونے والے ایک دلچسپ قصے کی تفصیل بتائی ہے۔حال ہی میں سابق انٹرنیشنل کرکٹر یووراج سنگھ مائیکل وان سمیت دیگر سابق کرکٹرز کے ہمراہ ایک پوڈکاسٹ انٹرویو میں شریک ہوئے جس میں انہوں نے ماضی کا ایک یادگار قصہ سنایا۔یووراج سنگھ نے بتایا کہ اس زمانے میں وہ اداکارہ میری گرل فرینڈ تھیں، وہ آج کی مشہور سلیبریٹی اور کافی تجربہ کار ہیں، میرے منع کرنے کے باوجود وہ آسٹریلیا میں میرا پیچھا کرتی رہیں۔دوران انٹرویو یووراج نے کہا میں اس اداکارہ کا نام نہیں لوں گا لیکن یہ قصہ ضرور بتانا چاہوں گا کہ ان دنوں میرا کیرئیر ٹھیک نہیں چل رہا تھا، میری فارم نہیں تھی جس کی وجہ سے کافی پریشان تھا، وہ ایڈیلیڈ میں شوٹنگ میں مصروف تھیں جب کہ میں کینبرا میں تھا۔سابق کرکٹر نے کہا میں نے اپنی گرل فرینڈ یعنی اس اداکارہ سے کہا کہ ہمیں ابھی نہیں ملنا چاہیے، میں فی الحال اپنے کھیل پر توجہ مرکوز رکھنا چاہتا ہوں لیکن وہ بس میں کینبرا تک میرے پیچھے آئی اور یہ ٹیسٹ ٹور کا درمیانی وقت تھا اور پہلے 2 ٹیسٹوں میں میں نے زیادہ رنز نہیں بنائے تھے، میں نے اسے دیکھتے ہی کہا کہ تم یہاں کیا کر رہی ہو؟ جس پر اس نے کہا کہ میں تمہارے ساتھ وقت گزارنا چاہتی ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں