سائبیریا سے 32 ہزار سال سے برف میں صحیح حالت میں منجمد گینڈا دریافت

سائنسدانوں نے روس کے علاقے سائبیریا سے برف میں منجمد ہزاروں سال پرانے گینڈے کو دریافت کیا ہے جس کا جسم اب بھی صحیح حالت میں ہے۔یہ گینڈوں کی ایسی نسل سے تعلق رکھتا ہے جو اب معدوم ہوچکی ہے۔موت کے وقت اس گینڈے کی عمر 4 سال تھی اور صحیح حالت میں منجمد ہونے کے باعث سائنسدانوں کو اس نسل کے گینڈوں کے بارے میں زیادہ جاننے کا موقع ملے گا۔اس حوالے سے ایک تحقیق کے نتائج جرنل Doklady Earth Sciences میں شائع ہوئے۔جو گینڈا سائبیریا کے برفانی خطے سے دستیاب ہوا وہ 32 ہزار سال پہلے منجمد ہوا تھا۔وولی رینو نامی نسل کے یہ گینڈے مشرقی سائبیریا میں 30 ہزار سال سے زائد عرصے قبل موجود تھے اور یہ اپنے عہد کے چند بڑے جانداروں میں سے ایک تھے۔موجودہ عہد کے گینڈوں کی طرح وولی رینو کے سر پر بھی 2 سینگ ہوتے تھے مگر وہ بہت بڑے اور بلیڈ کی طرح تیز دھار ہوتے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں