ڈاکٹر ذاکر نائیک کے لیکچر کے دوران فاروق ستار سوتے رہ گئے

معروف عالمی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کے لیکچر کے دوران متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم) کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کے سونے کی ویڈیو نے صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔وائرل ویڈیو گورنر ہاؤس کراچی سے متصل پولو گراؤنڈ میں ہونے والے مذہبی لیکچر کے سوال جواب کے سیشن ’ ذکر سے پوچھیں ’ کی ہے جس میں ایم کیو ایم رہنماؤں سمیت شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی تھی۔دوران سیشن ڈاکٹر ذاکر نائیک رشوت کے خلاف بیان دے رہے تھے وہیں ایم کیو ایم کے سینئر رہنما فارق ستار نیند کے جھونکے لیتے رہے۔ویڈیو کے مناظر کیمرے میں قید ہوگئے، سکرین پر جب فاروق ستار کو سوتے دیکھا گیا تو وہاں شرکا ہنسنے لگے، ڈاکٹر ذاکر نائیک نے رضاکاروں سے شرکا کے ہنسنے کی وجہ دریافت کی تو رضاکاروں نے انہیں بتایا کہ آپ کے لیکچر کے دوران ڈاکٹر فاروق ستار سورہے تھے، جس کے بعد شرکا بھی اپنی ہنسی نہ روک سکے۔ڈاکٹر فاروق ستار کے سیشن کے دوران سونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں