Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

ڈیوڈ وارنر کو پابندی سے نجات کے بعد دوبارہ کپتانی مل گئی

آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر کو پابندی سے نجات کے بعد دوبارہ کپتانی مل گئی۔ تفصیلات کے مطابق ڈیوڈ وارنر بی بی ایل میں سڈنی تھنڈر کی پھر سے قیادت کریں گے اور سڈنی تھنڈر نے ڈیوڈ وارنر کو قیادت سونپنے کی تصدیق کی ہے۔ کپتانی ملنے کے بعد ڈیوڈ وارنر نے کہا کہ سڈنی تھنڈر کی دوبارہ کپتانی کرنے کی میرے نزدیک بڑی اہمیت ہے، میرے نام کے آگے اب کپتان لکھا گیا ہے مجھے اس کی بہت خوشی ہے۔ واضح رہے کہ بال ٹیمپرنگ اسکینڈل2018 کے بعد ڈیوڈ وارنر پر کپتانی کرنے پر تاحیات پابندی کا سامنا تھا۔ ڈیوڈ وارنر نے پابندی کے ریویو کے لیے اپیل کی تھی جس کے بعد 2 ہفتے قبل کرکٹ آسٹریلیا نے ڈیوڈ وارنر پر عائدپابندی ہٹالی تھی۔ ڈیوڈ وارنر کو کرس گرین کی جگہ سڈنی تھنڈر کی کپتانی سونپی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں