بھارتی ریاست گجرات کے ضلع امریلی میں ایک کسان نے اپنی خوش قسمت گاڑی کی تدفین بہت ہی عظیم الشان طریقے سے کردی۔بھارتی میڈیا کے مطابق گائوں میں سنجے پولارا نامی کسان اوراس کے خاندان کی جانب سے منعقدہ تقریب میں لوگوں نے شرکت کی جن میں مذہبی شخصیات اورعقیدت مند بھی شامل تھے۔ کسان اور اس کے خاندان نے اس موقع پر اپنے فارم میں مذہبی رسومات ادا کیں اور ان کی 12 سال پرانی گاڑی Wagon R کو دفنانے کے لیے 15 فٹ گہرا گڑھا کھودا گیا تھا۔گاڑی کو پھولوں اور ہاروں سے سجا کر دھوم دھام سے گڑھے تک لے جایا گیا اور ہرے کپڑے سے ڈھانپ دیا گیا، اس موقع پر کسان کے اہلِ خانہ نے گاڑی پر پھول بھی نچھاور کیے۔میڈیا کے مطابق اس سب کے دوران وہاں موجود پنڈت اور دیگر افراد مذہبی کلمات پڑھتے رہے، ان تمام کاموں کے بعد مٹی ڈالنے اور گاڑی کو دفن کرنے کے لیے کھدائی کرنے والی مشین کا استعمال کیا گیا۔ کسان نے کہا گاڑی کو دفنانے کی تقریب پر 4 لاکھ روپے خرچ کئے، کچھ مختلف کرنا چاہتا تھا تاکہ آنے والی نسلیں اس کارکو یاد رکھیں جو ہمارے خاندان کے لیے خوش قسمت ثابت ہوئی۔انہوں نے کہا کہ میں نے یہ گاڑی تقریبا 12 سال پہلے خریدی تھی جس سے خاندان میں خوش حالی آئی، کاروبار میں کامیابی دیکھنے کے ساتھ ساتھ میرے خاندان کی عزت بھی بڑھی۔انہوں نے کہا کہ تدفین کی جگہ پر ایک درخت لگانے کا ارادہ رکھتا ہوں تاکہ اپنی آنے والی نسلوں کے لیے یاد دہانی کرا سکوں کہ خاندان کی خوش قسمت گاڑی درخت کے نیچے دفن ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے یہ گاڑی تقریبا 12 سال پہلے خریدی تھی جس سے خاندان میں خوش حالی آئی، کاروبار میں کامیابی دیکھنے کے ساتھ ساتھ میرے خاندان کی عزت بھی بڑھی۔انہوں نے کہا کہ تدفین کی جگہ پر ایک درخت لگانے کا ارادہ رکھتا ہوں تاکہ اپنی آنے والی نسلوں کے لیے یاد دہانی کرا سکوں کہ خاندان کی خوش قسمت گاڑی درخت کے نیچے دفن ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments