مشہور بھارتی اداکارہ نے ایکٹنگ چھوڑکر 1300 کروڑ کی کمپنی بنالی

بھارتی ٹیلی ویژن کی مشہور اداکارہ نے اداکاری چھوڑ کر 1300 کروڑ کی کاروباری سلطنت کھڑی کردی،آشکا گورادیا نے 2017 میں امریکی بزنس مین برینٹ گوہل سے شادی کی اور انہوں نے اکتوبر 2023 میں بیٹے کو جنم دیا۔بھارت میں شوبز انڈسٹری میں اداکاراوں کیلیے شہرت اور دولت دونوں ہی ہیں، یہاں بہت سے کامیاب اداکار کروڑ پتی ہیں۔ٹی وی انڈسٹری اپنے ابتدائی دور میں مالی طور پر کمزور تھی لیکن وقت کے ساتھ ساتھ یہاں بھی دولت کی ریل پیل ہوچکی ہے۔اپنے عروج کے دور میں اس صنعت سے وابستہ ایک اداکارہ نے ایکٹنگ کے کیریئر کو خیر باد کہہ دیا، جیسے یقینی طور پر اس وقت کچھ لوگوں نے بے وقوفی سے تعبیر کیا ہوگا۔لیکن یہ اداکارہ کافی ہوشیار ثابت ہوئیں کیونکہ انہوں نے شوبز انڈسٹری چھوڑنے کے بعد اپنا کاروبار شروع کیا اور اسے بین الاقوامی کمپنی میں بدل دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں