Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

باغوں کا شہر لاہور پھر آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست

پنجاب سمیت ملک کے مختلف شہروں میں سموگ کا راج برقرار ہے جبکہ لاہور آج پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق باغوں کے شہر کا اے کیو آئی 780 ریکارڈ کیا گیا، لاہور میں سید مراتب علی روڈ کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 1404، امریکن کونصلیٹ کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 826 جبکہ ڈی ایچ اے کے علاقے کا اے کیو آئی 916 ریکارڈ کیا گیا۔سموگ سے نمٹنے کیلئے لاہور کے مختلف علاقوں میں موبائل ایئر کوالٹی مانیٹرنگ سٹیشن انسٹال کر دیئے گئے، گرین لاک ڈاؤن والے علاقوں میں سموگ کو مانیٹر کیا جارہا ہے۔0فضائی آلودگی کے اعتبار سے 799 اے کیو آئی کے ساتھ ملک بھر کے شہروں میں ملتان کا پہلا نمبر ہے جبکہ راولپنڈی، اسلام آباد اور پشاور میں بھی فضا زہر آلود ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

6 + fourteen =