سانحہ سویڈن پر پوری امتِ مسلمہ مضطرب ہے: وزیراعظم شہباز شریف

سانحہ سویڈن پر پوری امتِ مسلمہ مضطرب ہے: وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہےکہ قرآن مجید ہمارے قلب میں موجود، سانحہ سویڈن پر پوری امتِ مسلمہ مضطرب ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے قوم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میرے اہل وطن! بات ہو قرآن کی تو پوری قوم ایک ہے۔ سانحہ سویڈن پر تمام امتِ مسلمہ مضطرب ہے۔ ایک بد بخت کے ہاتھوں قرآن پاک کی بے حرمتی کے دلخراش واقعے پر اپنے جذبات اور احساسات کا اظہار کرنے کے لئے یوم تقدیس قرآن کے عنوان سے آج ہم سب یک آواز ہو کر ملک گیر احتجاج کریں گے اور بعد از نماز جمعہ پاکستانی مسلمانوں کے تمام طبقات ناموسِ قرآن کا پرچم اٹھا کر اپنا پر امن احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قرآن مجید ہمارے قلب میں ہے، یہ ہمارے لیے صرف قرات نہیں بلکہ جینے کا قرینہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں