عالمی اور مقامی دونوں بازاروں میں سونے کی قیمتوں میں آج مسلسل دوسرے روز نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔
مقامی صرافہ مارکیٹوں میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 3600 روپے اضافے سے 273500 روپے تک پہنچ گئی۔ فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 3,086 روپے اضافے کے ساتھ 234,482 روپے تک پہنچ گئی۔
دریں اثنا، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 36 ڈالر اضافے سے 2623 ڈالر تک پہنچ گئی۔
سونے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے باوجود چاندی کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ چاندی کی فی تولہ قیمت 3,250 روپے پر مستحکم رہی اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 2,786 روپے پر برقرار رہی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی فی اونس قیمت میں 25 ڈالر کا اضافہ ہوا تھا جب کہ مقامی سطح پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 2500 روپے اور 10 گرام کی قیمت میں 2144 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) منگل کو ایک اونچی نوٹ پر کھلا، کیونکہ بینچ مارک KSE-100 انڈیکس نے انٹرا ڈے ٹریڈنگ میں موجودہ انڈیکس 95,839.89 کے ساتھ 844.22 پوائنٹس یا 0.89 فیصد اضافہ دیکھا۔
دوپہر 12:20 بجے، بینچ مارک KSE-100 انڈیکس 844.22 پوائنٹس یا 0.89 فیصد بڑھ کر 95,839.89 پوائنٹس تک پہنچ گیا، جو کہ 94,995.67 پوائنٹس کے پچھلے بند سے زیادہ ہے۔
تجارتی سیشن نے اعتدال پسند امید کی عکاسی کی، جس میں 66,436,230 حصص کا حجم تبدیل ہوا، اور 4.00 بلین روپے کی کل مالیت ریکارڈ کی گئی۔