Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96
آئی ایم ایف حکام کا بڑی سیاسی جماعتوں سے ملاقات کرنے کا فیصلہ

آئی ایم ایف حکام کا بڑی سیاسی جماعتوں سے ملاقات کرنے کا فیصلہ

آئی ایم ایف حکام نے سیاسی جماعتوں سے ملاقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق نمائندہ آئی ایم ایف نے کہاکہ آئی ایم ایف وفد پاکستان کی سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کے ساتھ ملاقاتیں کرے گا، آئی ایم ایف وفد ن لیگ، پی پی اور پی ٹی آئی کے رہنماؤں سے ملاقات کرے گا،تاکہ نئے آئی ایم ایف پروگرام کیلئے یقین دہانیوں پر عملدرآمد کیلئے حمایت طلب کی جاسکے ۔ایستھرپاریز کاکہناتھا کہ ملاقات کا مقصدقومی انتخابات کے قریب کلیدی مقاصد اور پالیسیوں پر حمایت حاصل کی جاسکے،آنے والے دنوں میں آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ پاکستان کیلئے نئے سٹینڈ بائی ارینجمنٹ پر غور کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں