برطانوی نشریاتی ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ ماہ یونان کے ساحل پر پیش آنے والے ہولناک کشتی سانحے سے متعلق نئے شواہد سامنے آئے ہیں جس کے بعد سانحے سے متعلق یونانی کوسٹ گارڈ کے کردار پر مزید سوالات کھڑے ہوگئے ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق سانحے میں زندہ بچ جانے والے دو مسافروں نے بتایا ہے کہ کس طرح کوسٹ گارڈ نے انہیں مجبور کیا کہ وہ لوگ خاموش ہو جائیں تاکہ کشتی پر سوار 9 مصری باشندوں پر انسانی اسمگلنگ کا الزام عائد کر دیا جائے۔ جبکہ حادثے میں زندہ بچ جانے والے مسافروں نے بتایا کہ حادثے کے بعد 9 مصری باشندوں پر انسانی اسمگلنگ کا الزام عائد کردیا گیا تھا، یونانی حکام اور کوسٹ گارڈ کی جانب سےڈرا دھمکا کر ہمیں خاموش کروایا گیا تھا کیونکہ انہیں حادثے کی ذمہ داری کسی پر تو ڈالنی تھی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments