کوئٹہ؛ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا

کوئٹہ؛ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا

وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کوئٹہ سمیت دیگر علاقوں میں آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو آٹے کی قیمت میں استحکام لانے کیلئے ضروری اقدامات کی ہدایت کی ہے۔وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے ہدایت کی کہ عوام کو مقرر کردہ نرخ پر آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور نصیر آباد ڈویژن سے گندم صوبے سے باہر لیجانے ہر عائد پابندی پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ محکمہ خوراک کی جانب سے بروقت گندم کی خرید کے ہدف کا حصول بڑی کامیابی ہے، امید ہے رواں سال گندم کی کمی کا سامنا نہیں ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں