پاکستانی قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی، وزیرِاعظم

پاکستانی قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی، وزیرِاعظم

وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔تفصیلات کے مطابق وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے میران شاہ ، شمالی وزیرستان میں دھشگردوں کے خودکش حملے فوجی جوانوں کی شہادت پر دلی دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔شہباز شریف نے جام شہادت نوش کرنے والے نائب صوبیدار صاحب خان، نائیک محمدابراہیم، سپاہی جہانگیر خان کو خراجِ عقیدت پیش کی جبکہ وزیرِاعظم نے واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کیلئے جلد صحت یابی اور شہداء کے اہلِ خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ ان بہادر جوانوں نے چوکی پر حملے کو اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کرکے ناکام بنایا اور قوم کو بہت بڑے نقصان سے بچایا، ہماری مسلح افواج کے بہادر جوان اپنے خون سے اس ملک کی بقاء کی آبیاری کر رہے ہیں، پاکستانی قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں