کراچی: آئی جی سندھ نے منگھو پیر میں پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے مرنے والے نوجوان کے قتل کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔ ڈی آئی جی سی آئی اے شرجیل کھرل کی سربراہی میں کمیٹی نے تحقیقاتی عمل کا آغاز کردیا ہے۔
کراچی پولیس کے اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کے ایس ایس پی جنید شیخ اور ایس ایس پی ذیشان صدیقی، ڈی ایس پی ممتاز مگسی، نعیم احمد اور ایس ایچ او ایس آئی یو شبیر حسین کمیٹی میں شامل ہیں۔ 6 رکنی کمیٹی واقعہ کی مکمل تحقیقات کرکے ملوث افراد کو گرفتار کرے گی۔ آئی جی سندھ نے 10 روز میں کمیٹی سے مکمل تفصیلات کے ساتھ رپورٹ طلب کرلی۔