لنڈے کی جیکٹ سے 100 پاؤنڈز ملے، عاصم محمود نے دلچسپ واقعہ بتا دیا

پاکستان شوبز کے اداکار عاصم محمود نے اپنے کالج کے دنوں کا دلچسپ واقعہ بتا دیا۔

مشہور اداکار عاصم محمود، جنہوں نے اپنی اداکاری کے ذریعے کئی مشہور ڈراموں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے، حال ہی میں ایک پروگرام میں بطور مہمان شریک ہوئے۔ انہوں نے اپنے تعلیمی دور کے ایک دلچسپ واقعے کا ذکر کیا جو ان کے لیے ایک یادگار لمحہ تھا۔

عاصم محمود نے بتایا کہ جب وہ سیالکوٹ میں زیرِ تعلیم تھے، تو سردیوں کے دوران ان کے اسکول کے طلباء کو نیلے رنگ کے سویٹر پہننے کی اجازت تھی۔

ایک سال سخت سردی کے باعث انتظامیہ نے طلباء کو نیلے رنگ کا کوئی بھی گرم لباس پہننے کی اجازت دے دی۔ اس وقت عاصم نے اپنے کالج کے قریب لنڈا بازار سے ایک نیلے رنگ کا جیکٹ خریدا۔ انہوں نے خود ہی اسے دھو یا اور استری کیا۔

عاصم نے انکشاف کیا کہ جب انہوں نے جیکٹ کی ایک اندر والی جیب چیک کی تو انہیں وہاں سے 100 پاؤنڈ کا نوٹ ملا۔ یہ ان کے لیے ایک غیر متوقع خوشی تھی جسے وہ آج تک نہیں بھولے۔

 اس واقعے کو انہوں نے اپنی محنت اور نصیب کا حصہ قرار دیا اور مداحوں کے ساتھ شیئر کیا۔ تاہم سوشل میڈیا پر ان کے اس واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ اداکار جھوٹ بول رہے ہیں کیونکہ 100 پاؤنڈز کا کوئی نوٹ ہی نہیں ہوتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں