آن لائن لون ایپ سکینڈل میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے ، ایپس انتظامیہ کی بلیک میلنگ کا شکار مزید متاثرین سامنے آگئے ہیں.تفصیلات کے مطابق آن لائن لون ایپ کے نمائندے رقم کی ادائیگی کے باجود شہریوں کو تنگ کرنے لگے ہیں، ناصر محمودنامی شہری نے قرض کی تمام رقم 3 جولائی کو ادا کردی تھی، اس کے باجود اس سے مزید 9 ہزار روپے کا مطالبہ کیا جارہا ہے، احتشام الحق، ناصر محمود اور خواجہ عمران نامی شہریوں نے آن لائن ایپ کے خلاف کارروائی کے لیے درخواست جمع کروادی ہے ، جس میں انہوں نے کمپنی پر غیر قانونی طور پر موبائل ڈیٹا تک رسائی کا الزام عائد کیا ہے۔ خیال رہے کہ ناصر محمود نے 9 ہزار جبکہ خواجہ عمران نے 3 ہزار روپے کا قرض لیا تھا ۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments