Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

عمران خان نے توشہ خانہ کیس سے متعلق نیب کو خط لکھ دیا

لاہور: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے توشہ خانہ کیس سے متعلق نیب کوخط لکھ دیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے نیب کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہےکہ توشہ خانہ تحقیقات سے متعلق میں آج نیب آفس میں پیش نہیں ہوسکتا، میری جان کو خطرات لاحق ہیں جس کے باعث انکوائری رپورٹ لینے آج نیب دفتر نہیں آسکتا۔

خط میں کہا گیا ہےکہ میں نے لاہور سے اسلام آباد آمدورفت کو آج کل محدود کر رکھا ہے، 19 جولائی کو مختلف عدالتوں میں پیش ہونے اسلام آباد آؤں گا اس لیے توشہ خانہ تحقیقات سے متعلق شامل تفتیش ہونےکی تاریخ 19 جولائی مقررکردیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں