پی ٹی آئی حکومت کی نااہلی کے باعث ملک مہنگائی کا طوفان آیا، مریم اورنگزیب

پی ٹی آئی حکومت کی نااہلی کے باعث ملک مہنگائی کا طوفان آیا، مریم اورنگزیب

وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کی نااہلی کے باعث ملک مہنگائی کا طوفان آیا۔ گذشتہ حکومت ملک کو تباہی کے دہانے میں چھوڑکر گئی۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ گزشتہ دورمیں ایک میگاواٹ بجلی کا منصوبہ نہیں بنایاگیا، چیئرمین پی ٹی آئی نے سستے تیل پر سیاست کی، آذربائیجان سے سستی گیس لینے پر بھی سیاست کی۔وفاقی وزیراطلاعات نےکہا کہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی، اتحادی حکومت کی سب سے بڑی کامیابی ملک کو بچانا ہے، ہم نے انتشار، تفریق اور نفرت کو ختم کیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے خارجہ پالیسی تباہ کردی۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ جو منصوبہ نوازشریف شروع کرکے گئے اسے بھی بند کردیا، شہبازشریف نے دوست ممالک کے پاس جا کرخارجہ پالیسی بحال کی، موجودہ حکومت کو تباہ حال معیشت ملی۔انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی دورمیں آٹا، چینی اورگیس کابحران تھا، آپ نے اپنی سیاست بچانےکےلیے پٹرول سستا کیا، موجودہ حکومت آئی توملک ڈیفالٹ کے دہانے پرتھا،مریم اورنگزیب موجودہ حکومت نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ گزشتہ حکومت نےجان بوجھ کرآئی ایم ایف معاہدہ توڑا، چیئرمین پی ٹی آئی نے دوست ممالک کو ناراض کیا، چیئرمین پی ٹی آئی نے ملک سے دشمنی کی ہے، پی ٹی آئی کی حکومت 44ماہ ملک پر مسلط رہی، اتحادی حکومت کی مدت 14ماہ کی ہوئی ہے۔انھوں نے مذید کہا کہ گزشتہ دورمیں پگڑیاں اچھالنےکیلئے نشست استعمال ہوئی، لوگوں پر الزامات لگانے کیلئے نشست استعمال ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں