سونے کی قیمت میں ناقابل یقین اضافہ

سونے کی قیمت میں ناقابل یقین اضافہ

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1000 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 1000 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 6 ہزار روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 858 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 76 ہزار 612 روپے ہوگئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں