ملک کو انتخابات اور اصلاحات کی ضرورت ہے، حماد اظہر

ملک کو انتخابات اور اصلاحات کی ضرورت ہے، حماد اظہر

پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ ملک کو انتخابات اور اصلاحات کی ضرورت ہے۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ن لیگ نے اپنے پچھلے دور میں امپورٹڈ ایندھن والے مہنگے بجلی گھروں کے معاہدے کیے اور اب اس مرتبہ 12 ماہ میں معیشت تباہ کر کے پاکستانی روپیہ 50 فیصد سے زیادہ کمزور کر دیا، اس سب کا نتیجہ یہ کے بجلی کا ایک یونٹ 50 روپے کا ہوگیا ہے، اس ملک کو انتخابات اور اصلاحات کی ضرورت ہے، لوٹوں کی نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں