ڈالر کی اڑان تھم نہ سکی، انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں مزید مہنگا

روپے کی قدر پھر سے کم ہونے لگی، انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں 3 روپے 74 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 283 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 279 روپے 26 پیسے پر بند ہوا تھا۔ اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی کرنسی کی اڑان کا سلسلہ برقرار ہے، اوپن مارکیٹ میں 2 روپے اضافے کے ساتھ ڈالر 287 روپے پر فروخت ہو رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں