بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع کپواڑہ میں مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے مژھل میں تلاشی اور محاصرے کی پر تشدد کارروائیوں کے دوران شہید کیا۔
بھارتی فوجیوں نے علاقے میں تلاشی اور محاصرے کی یہ کارروائی چند دن قبل شروع کی تھی جو آخری اطلاعات ملنے تک جاری تھی۔ادھر بھارتی فوجیوں نے ضلع پلوامہ کے علاقے سونہ بنجر میں رات کو گشت کرنے والے محکمہ جنگلات کے دو ملازمین جہانگیر احمد اور عرفان یوسف کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا ۔