بھارت میں دشمنی کی آگ میں جلتے شخص نے تین بچوں کو اپنی گاڑی تلے روند ڈالا جس دوران تینوں بچے شدید زخمی ہوگئے.بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر لکھنؤ میں پیش آیا، جہاں ایک گاڑی کے ڈرائیور نے باپ سے ذاتی دشمنی پر اس کے بچوں کو گاڑی سے روندنے کی کوشش کی جس کی ویڈیو سی سی ٹی وی کیمرے میں محفوظ ہوگئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بچوں کے باپ وریندر عرف سیتارام نے ملزم گوندا کیخلاف ایف آئی آر درج کروائی ہے جس کے مطابق سیتارام کے 3 بچے جن میں شیوانی، سنیہا اور کرشنا گھر کے قریب مارکیٹ کیلئے جارہے تھے کہ جہاں ملزم گوندا نے ان پر گاڑی چڑھانے کی کوشش کی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے میں تینوں بچے شدید زخمی ہوئے ہیں جو اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ اس حوالے سے مزید بتایا جارہا ہے کہ ایک اور ویڈیو بھی منظر عام پر آئی جس میں گوندا بچوں کو گاڑی سے ٹکر مارنے کے بعد بھاگ رہا ہے تاہم موقع پر موجود لوگوں نے گوندا کو پکڑ لیا ۔