ٹی ٹی پی کی افغانستان میں ٹی ٹی پی کی پناہ گاہوں کے مسئلہ پر کابل میؓں فیصلہ کن مذاکرات کل ہوں گے

اسلام آباد کابل سے واشگاف الفاظ میں پاکستان میں دہشت گردی میں افغان زمین کو استعمال نہ ہونے دینے کا مطالبہ کرے گا۔وفاقی دارالحکومت میں سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے افغان سر زمین سے بار بار ہونے والی دہشتگردی پر کھل کر بات کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس ضمن میں افغانستان کیلئے پاکستان کے نمائندہ خصوصی آصف درانی افغانستان کے دورہ پر آجروانہ ہو رہے ہی؟ن۔ وہ تین دن کابل میں رہیں گے اور افغان طالبان کی عبوری حکومت کو دہشتگردی, دہشتگردوں کی پشتی بانی کو صاف اور واضح پیغام دیں گے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق افغان حکام کے ساتھ اہم مذاکرات کل بروز جمعرات سے شروع ہوں گے۔

پاکستان اور افغانستان کے درمیان ٹی ٹی پی کے حوالے سے اہم بات چیت ہو گی۔ پاکستان واشگاف الفاظ میں افغان طالبان عبوری حکومت سے کالعدم جماعتوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کرے گا, سفارتی ذرائع افغان طالبان کی عبوری حکومت کے آنے کے بعد پاکستان سیکیورٹی فورسز پر, حملوں میں اضافہ ہوا ہے,

اپنا تبصرہ بھیجیں