نارائن کا شرمناک اقدام: آئی پی ایل میں ‘غیر قانونی بلے’ سے کھیلنے کا انکشاف

انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے اوپنر سنیل نارائن کی جانب سے پنجاب کنگز کیخلاف میچ میں غیر قانونی بلا استعمال کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔


بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے آل راؤنڈر سنیل نارائن کو پنجاب کنگز کے خلاف میچ کے دوران ایک شرمناک لمحے کا سامنا کرنا پڑا، جب ان کا بلے کی پیمائش کا ٹیسٹ فیل ہوگیا، واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی وائرل ہوگئی۔

آئی پی ایل گورننگ کونسل نے کھلاڑیوں کو ناجائز فائدہ اٹھانے سے روکنے کیلئے میچ کے دوران بلے چیک کرنے کا نیا اصول متعارف کروایا ہے، جسکا پہلا شکار سنیل نارائن بنے۔

پنجاب کنگز کیخلاف نارائن جب بیٹنگ کیلئے میدان میں اترنے لگے تو ریزرو امپائر نے انکے بلے کی پیمائش کی، جو آئی سی سی قوانین کیخلاف تھا، ان کا بلا قانونی حد (4.25 انچ چوڑائی، 2.64 انچ گہرائی) سے زیادہ موٹا پایا گیا، جس کے بعد امہائرز نے انہیں فوری طور پر بیٹ تبدیل کرنے کو کہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں