پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز اور 2 کی چیمپئین ٹیم لاہور قلندرز نے اپنے کپتان شاہین شاہ آفریدی کو سونے کے آئی فون تحفے سے نواز دیا۔
لاہور قلندرز کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فرنچائز اونر ثمین رانا ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کو تحفے کے طور پر گولڈ پلیٹڈ آئی فون 16 پرو بطور تحفہ پیش کررہے ہیں۔
اس موقع پر ٹیم کے دیگر کھلاڑی و سپورٹ اسٹاف بھی انکے ہمراہ موجود ہے۔
فرنچائز کے اونر ثمین رانا نے کہا کہ یہ خصوصی موبائل شاہین آفریدی کیلئے تیار کروایا گیا ہے، جس پر کپتان کا نام اور لاہور قلندرز سے وابستگی کی کندہ کاری کی گئی ہے۔