کراچی:
شہر میں جاری ہیٹ ویوکے دوران موسم شدید گرم اور خشک رہا اور محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ گرمی کی شدید لہر مزید ایک روز جاری رہے گی اور اس کے بعد سمندری ہوائیں بحال ہوں گی تاہم موسم گرم ومرطوب رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں جاری ہیٹ ویوکے سبب گرم وخشک دن ریکارڈ ہوا، اس دوران سمندری ہوائیں غیرفعال رہیں اور ساتھ ہی بلوچستان کی جانب سے گرم اور ریگستانی شمال مغربی ہوائیں چلیں۔
بیان میں کہا کہ شہر کا کم سے کم پارہ گزشتہ روزکے مقابلے میں ایک ڈگری کمی سے24 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت گزشتہ کے مقابلے میں 1.7 ڈگری کمی سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔