Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

صرف 10 ہزار روپے کی شرط  لگاکر شراب کی 5بوتلیں پینے والا 21 سالہ نوجوان ہلاک

بھارتی ریاست کرناٹک میں دوستوں کے ساتھ  صرف 10 ہزار روپے کی شرط  لگا کر  شراب کی پانچ بوتلیں پینے والا  ایک 21 سالہ  نوجوان ہلاک ہو گیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے  مطابق ہلاک نوجوان نے اپنے دوستوں سے کہا تھا کہ وہ شراب کی پانچ بوتلیں پانی میں ملا کر پی سکتا ہے، جس پر ایک دوست نے کہا کہ اگر اس نے ایسا کیا تو وہ اسے 10,000 روپے دیں گے۔

نوجوان پانچ بوتلیں پینے  کے بعد شدید بیمار ہو گیا،  اسے اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں دوران علاج وہ دم توڑ گیا، ہلاک نوجوان کی شادی کو ایک سال ہوا تھا اور اس کی بیوی نے آٹھ دن پہلے ہی ایک بچے کو جنم دیا تھا۔

ہلاک نوجوان کے دوستوں سمیت 6 افراد کے خلاف  پولس اسٹیشن میں  کیس درج کرلیا گیا، دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا،  پولیس دیگر ملزمان کی تلاش کر رہی ہے۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق تقریباً 2.6 ملین لوگ ہر سال شراب نوشی سے مرتے ہیں جو کہ عالمی اموات کا 4.7 فیصد بنتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

fifteen − 15 =