اگر ہم بھارت کو اوول میں ہراسکتے تو کہیں بھی ہراسکتے ہیں: وقار یونس

قومی ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان بھارت کو اوول میں ہراسکتا ہے تو کہیں بھی ہراسکتا ہے۔ پاکستان نے 2017 میں لندن کے اوول گراؤنڈ میں آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کو ناقابلِ یقین شکست دے کر پہلی مرتبہ چیمپئنز ٹرافی جیتی تھی۔

لاہور میں ایشیاکپ ٹرافی کی رونمائی کی تقریب سے گفتگو میں وقار یونس نے کہا کہ پاکستان کے اتنے سالوں تک آئسولیشن میں رہنے کے بعد کرکٹ کا واپس آنا ایک اچھا آغاز ہے جس کا کریڈٹ حکومت سمیت پی سی بی سب کو ہی جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں