ملک بھر میں گرمی کا سلسلہ جاری، گزشتہ 65 برسوں میں دوسرا گرم ترین اپریل ریکارڈ

کراچی:

پاکستان ماحولیاتی تبدیلی اورگلوبل وارمنگ سے متاثرہ ممالک میں شامل ہے جہاں گزشتہ 65 سالوں میں ملک میں دوسرا گرم ترین اپریل ریکارڈ ہوا اور 17 اپریل کو شہید بینظیرآباد میں 49 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ ملک کا گرم ترین دن ریکارڈ ہوا۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے گزشتہ ماہ اپریل کی موسمیاتی صورت حال سے متعلق ماہانہ کلائمٹ سمری جاری کی گئی ہے، جس کے مطابق پاکستان کا موسم شدت اختیار کرنے لگا ہے اور اپریل میں ملک میں ریکارڈ توڑ گرمی ریکارڈ ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 65 برسوں میں ملک میں دوسرا گرم ترین اپریل ریکارڈ ہوا اور اپریل میں ملک میں معمول سےاوسطاً 3.37 ڈگری زائد گرمی ریکارڈ کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں