شاہ رخ اپنے حالات کا رونا کیوں رونے لگے تھے؛ فرح خان کا حیران کن انکشاف

بالی ووڈ کی معروف کوریوگرافر فرح خان نے انکشاف کیا ہے کہ شاہ رخ خان نے میرے باورچی دلیپ کے ساتھ اشتہار کرتے ہوئے دلچسپ بات کہی تھی۔

فرح خان نے اپنے نئے ویلاگ میں اُس واقعے کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ میرے خانسامے  دلیپ نے حال ہی میں مشہور ای کامرس برانڈ کے لیے ایک اشتہار میں شاہ رخ خان کے ساتھ کام کیا۔

فرح خان نے مزید بتایا کہ جب میں نے اس اشتہار کے بارے میں شاہ رخ سے بات کی تو اس نے ہنستے ہوئے کہا کہ دیکھ میرا کیا وقت چل رہا ہے، تیرے کُک کے ساتھ ایڈ کر رہا ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں