Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

رن لینے کے دوران کھلاڑی کی جیب سے موبائل فون گر گیا

انگلش کاؤنٹی چیمپئن شپ میں رن بنانے کیلیے وکٹوں کے درمیان دوڑتے ہوئے لنکاشائر کے کرکٹر کا موبائل فون گرگیا۔

 10 ویں نمبر پر کھیلنے والے ٹام بیلی کے ساتھ یہ واقعہ گلوسٹرشائر کے ساتھ ہونے والے میچ میں پیش آیا، اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اس پر کمنٹیٹرز نے بھی دلچسپ تبصرے کیے جنہیں شائقین کرکٹ نے خاصا پسند کیا تاہم دوران میچ موبائل فون کی موجودگی پر حیرت بھی ظاہر کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی قوانین کے تحت میچ کے دوران کرکٹرز کیلئے موبائل فون اپنے پاس رکھنا ممنوع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں