Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

بچوں سے زیادتی کے واقعات پراسکولوں میں طلبا کو جنسی تشدد پر آگاہی دینےکا فیصلہ

لاہور سمیت پنجاب میں بچوں سے زیادتی کے واقعات پر اسکولوں میں طلبا کو جنسی تشدد پر آگاہی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اسی حوالے سے محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے تمام اضلاع کی تعلیمی اتھارٹیز کو ہدایات جاری کردیں۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق بچوں پر بڑھتے تشدد کےکیسز پر تشویش ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ طلبا کو اس معاملے پر حساس کرنا ہوگا، بچوں کو تشدد سے بچاؤ کے لیے اساتذہ اور اسکول ہیڈز لیکچرز کا انعقاد کریں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بچوں کو مشکوک افراد سے بچنے اور جنسی ہراسگی سے متعلق آگاہی دی جائےگی جب کہ پنجاب کے اسکولوں میں طلبا سے تشدد سے متعلق تفصیلات حاصل کی جائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں