بھارتی جارحیت پر پُراسرار خاموشی؛ مشی خان، عاطف اسلم اور راحت فتح علی خان پر برس پڑیں

معروف اداکارہ مشی خان نے اپنے دو مشہور ہم عصر فنکاروں، عاطف اسلم اور راحت فتح علی خان کو بھارتی حملوں میں معصوم پاکستانیوں کے جانوں کے نقصان پر خاموشی اختیار کرنے پر سخت تنقید کی ہے۔

بھارت کی جانب سے پاکستان پر حملوں کے بعد جاری کشیدگی میں جہاں پاکستانی عوام اور فنکار کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں، وہیں ان دونوں عالمی شہرت یافتہ گلوکاروں کی خاموشی نے سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی ہے۔

عاطف اسلم اور راحت فتح علی خان نے بالی ووڈ کے لیے بے شمار مشہور گانے گائے ہیں اور بھارتی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں خاص مقام حاصل کیا ہے۔

تاہم، بھارت اور پاکستان کے درمیان جاری تنازعے کے دوران ان کی طرف سے کوئی بیان یا ردِعمل سامنے نہ آنے پر مشی خان نے ان سے سوال کیا ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Mishi Khan MK (@mishikhanofficial2)

مشی خان نے پوچھا کہ جب بھارتی جارحیت میں 33 سے زائد پاکستانی شہری شہید ہوچکے ہیں، تو عاطف اسلم کہاں ہیں؟ اور راحت فتح علی خان کیوں خاموش ہیں۔

مشی خان نے ایک سابق واقعے کا حوالہ دیے بغیر کہا کہ شاید وہ (راحت فتح) اپنا ‘دم والا پانی’ پی کر سو رہے ہوں گے۔

مشی خان نے مزید کہا کہ دوسری جانب بھارتی فنکاروں کو دیکھیں کہ کس طرح پہلگام واقعے کے بعد مسلسل جنگی بیانات دے رہے ہیں لیکن ہمارے فنکار چپ ہیں؟

مشی خان کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین نے بھی شدید ردِعمل دیا ایک صارف نے لکھا کہ یہ دونوں گلوکار بھارت کے خلاف کبھی نہیں بولیں گے کیونکہ ان کی آمدنی وہیں سے ہوتی ہے۔ 

ایک اور صارف نے کہا کہ ان دونوں کو صرف پیسے سے پیار ہے اپنے ملک سے نہیں۔ ان کو شرم آنا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں