Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

بھارت کی رسوائی پر عامر جمال کی کمنٹری وائرل

پاکستان کیخلاف جارحیت کا مظاہرہ کرنے پر قومی ٹیم کے آل راؤنڈر عامر جمال نے دلچسپ کمنٹری کرکے بھارت کا مذاق بناڈالا۔

رات کی تاریکی میں پاکستان پر بزدلانہ حملے کے بعد پاک فوج کی بھرپور کارروائی پر اپنی پسپائی کی خفت مٹانے کیلئے مودی سرکاری اور گودی میڈیا پاکستان کے خلاف مسلسل منفی پروپیگنڈے میں مصروف ہے۔

انتہا پسند نریندر مودی کے جنگی جنون نے انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کو ملتوی کروادیا ہے جبکہ بھارتی میڈیا کی غلط رپورٹنگ پر انہیں دنیا بھر میں تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

بھارت کی اس جنگ ہنسائی پر بھارت کے اندر سے بھی باشعور عوام آواز اٹھا رہے ہیں تاہم قومی ٹیم کے آل راؤنڈر عامر جمال نے مختلف انداز اپناتے ہوئے انسٹاگرام پر دلچسپ کمنڑی شیئر کی ہے۔

عامر جمال نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر لکھا کہ “پاور پلے کا اسکور زیرو۔۔۔ سکس ڈاؤن، اوپنر رافیل ڈک پر آؤٹ۔۔ دس اوورز میں میچ منسوخ”۔۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ‘پاکستانیوں شاہینوں کا غلبہ واضح دکھ رہا ہے کہ ہر میچ فکس نہیں ہوتا’۔

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر نے دلچسپ کمنٹری کے آخر میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا یہ تاریخی جملہ بھی شیئر کیا جس میں لکھا تھا کہ “پاکستان کو دنیا کی کوئی طاقت نہیں مٹا سکتی”۔

اپنا تبصرہ بھیجیں