پنجاب کے سرکاری افسران و ملازمین کیلئے اہم خبر

بجٹ 24-2023 کی تنخواہوں میں وفاق سے کم اضافے پر سراپا احتجاج پنجاب کے سرکاری افسران و ملازمین کیلئے بڑی خبر آ گئی ۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا ایجنڈا کابینہ اجلاس میں شامل کر لیا ،نگران حکومت نے تنخواہوں اور پنشن میں اضافےپرمحکمہ خزانہ سےتفصیلات مانگ لیں، نگران کابینہ کے آج 5 بجے ہونیوالے اجلاس میں ملازمین کی تنخواہوں پر تبادلہ خیال ہوگا، سیکرٹری خزانہ پنجاب تنخواہوں میں اضافے بارے بریفنگ دیں گے، وزیراعلیٰ محسن نقوی ملازمین کی تنخواہوں بارے لائحہ عمل پر اہم فیصلہ کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں