پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 میں پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کا گروپ مرحلے کا میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق راولپنڈی اور اسلام آباد میں تیزآندھی اور طوفان کے باعث قلندرز اور پشاور زلمی کے میچ کا ٹاس نہیں ہوسکا۔
پشاور زلمی اور قلندرز کے درمیان یہ گروپ کا 29 واں میچ ہے۔ تیز آندھی اور طوفانی بارش کے باعث اسٹیڈیم میں پچ کو کور سے ڈھک دیا گیا۔
دونوں ٹیموں کیلیے آج کا میچ انتہائی اہم ہے کیونکہ فتح کی صورت میں ایک ٹیم کو اگلے پلے آف مرحلے میں کوالیفائی کرنا ہے۔