Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

اگلے مالی سال کے بجٹ سے متعلق آئی ایم ایف نے پاکستان سے کیا مطالبہ کیا ہے؟

پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کے درمیان تکنیکی مذاکرات مکمل ہو گئے جبکہ اگلے بجٹ پر  پالیسی سطح کے بجٹ مذاکرات کل سے شروع ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی مذاکرات سے 23 مئی تک جاری رہیں گے، جس کے بعد بجٹ دو جون کو پیش کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ئی ایم ایف کا آئندہ مالی سال میں پاکستان کی مجموعی آمدن 20 کھرب روپے تک لے جانے  کا مطالبہ کیا ہے جبکہ رواں سال میں مجموعی آمدن کا ہدف تقریبا  17.8 کھرب روپے ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف غیر ترقیاتی اخراجات میں کمی کے لئے سخت کنٹرول چاہتا ہے ذرائع کے مطابق اگلے مالی سال کے دوران پاکستان کو تقریبا 19ارب  ڈالر غیر ملکی واپس  کرنا ہے اس لیے عالمی مالیاتی فنڈز نے قرضوں کی پائیدار ادائیگی پر زور دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

17 + three =