پاکستان کا ایک اور عالمی اعزاز، ڈبلیو ایچ او نے ٹریکوما کے خاتمے پر اعلیٰ ایوارڈ سے نواز دیا

عالمی ادارۂ صحت نے ٹریکوما کے خاتمے پر پاکستان کو عالمی ایوارڈ سے نواز دیا، یہ ایوارڈ وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے وصول کیا۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کو عالمی سطح پر اعلیٰ اعزاز ملا، عالمی ادارۂ صحت نے ٹریکوما کے خاتمے پر وفاقی وزیر صحت یہ اعزاز دیا۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق ورلڈ ہیلتھ اسمبلی جنیوا کے دوران پاکستان کو اعزاز سے نوازا گیا اور مصطفی کمال کو ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل نے ایک اعزازی سرٹیفکیٹ پیش کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں