سونے کی عالمی اور مقامی قیمت میں اضافہ

کراچی:

سونے کی عالمی اور مقامی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ چھ ڈالر بڑھنے کے بعد فی اونس سونا 3345 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا۔

مقامی سطح پر بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے۔ فی تولہ سونا 600 روپے مہنگا ہونے کے بعد 3 لاکھ 52 ہزار 900 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔

اسی طرح 10 گرام سونا 257 روپے مہنگا ہونے کے بعد 3 لاکھ 2 ہزار 297 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں