بنگلادیش: ڈینگی وبا کی صورت اختیار کرنے لگا، 23 روز میں 115 افراد ہلاک

بنگلادیش میں ڈینگی وائرس وبا کی صورت اختیارکرنے لگا جہاں اب تک وائرس سے 176 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جن میں سے صرف 115 افراد جولائی کے 23 دنوں میں جان سے گئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق بنگلادیش میں حالیہ مون سون کے دوران جہاں دیگر بیماریوں میں اضافہ ہوا ہے وہیں مچھر سے پھیلنے والا ڈینگی وائرس تیزی سے بے قابو ہورہا ہے جہاں رواں برس اب تک ڈینگی سے 176 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ اسپتالوں میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی بھرمار ہے۔ اس حوالے سے بنگلادیش سے تعلق رکھنے والے ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ملک میں ڈینگی کی بیماری پہلے ہی عالمی وبا کے ہم مطابقت ہے البتہ حکومت نے اس حوالے سے باضابطہ اعلان نہیں کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں