ایران نے اسرائیل پر انتقامی حملوں کو ‘آپریشن وعدۂ صادق 3’ کا نام دیدیا

ایران نے اسرائیل کے خلاف بھرپور جوابی کارروائی ‘آپریشن وعدۂ صادق 3’ کا آغاز کردیا۔

اسرائیلی حملوں کے فوری جواب کے طور پر ایران نے ابتدا میں 100 سے زائد ڈرونز برسائے تھے۔

تاہم اب چند گھنٹوں کی خاموشی کے بعد ایران سے پھر سے اسرائیل کے خلاف انتقامی حملوں کا آغاز کیا ہے۔

اس بار ایران نے اسرائیل کے درجنوں کو اہداف کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے جس میں کم از کم 7 افراد زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی دارالحکومت میں وزارت دفاع کے ہیڈ کوارٹر کے نزدیک بلند شعلے اور دھواں اُٹھتا دیکھا گیا ہے۔

ایران نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے اُس نے اسرائیل کے دو جنگی طیاروں کو مار گرایا گیا ہے اور ایک خاتون پائلٹ کو حراست میں لیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے ایران کے ’’آپریشن وعدۂ صادق‘‘ کے شروع ہوتے ہی اپنے شہریوں کو تا حکم ثانی محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت ک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں