ویب ڈیسکJuly 01, 2025

بھارتی اداکارہ و ڈانسر شیفالی زری والا کی اچانک موت نے بیوٹی ٹریٹمنٹس کے حوالے سے کئی سوالات کھڑے کر دیئے مگر اداکارہ کے آخری لمحات میں ان کے شوہر نے کیا دیکھا؟ اس کا انکشاف شیفالی کی دوست پوجا گھائی نے کر دیا ہے۔
پوجا گھائی نے بتایا کہ شیفالی کے شوہر پراگ تیاگی اپنے پالتو کتے کو لے کر واک پر گئے تھے کہ ان کی ملازمہ کا فون آیا کہ مالکن کی طبعیت ٹھیک نہیں آپ فوری آئیں۔ جس پر پراگ نے ملازمہ کو کتے کو سنبھالنے کیلئے نیچے بلایا اور خود اس کے آتے ہی لفٹ سے اوپر چلے گئے۔
پراگ نے بتایا کہ جب وہ وہاں پہنچے تو ان کی بیوی بظاہر بیہوش تھی تاہم اس کی دل کی دھڑکن چل رہی تھی اور آنکھیں بند تھیں۔ پراگ انہیں فوری اسپتال لے گئے تاہم اسپتال پہنچنے پر ڈاکٹرز نے بتایا کہ وہ یہاں آنے سے قبل ہی مر چکی تھی۔
شیفالی کی دوست پوجا گھائی کے مطابق جب انہیں آخری رسومات کیلئے گھر لایا گیا تو ان کا گھر سجا ہوا تھا کیونکہ اس سے روز قبل ان کے گھر پوجا تھی۔ شیفالی نے دن میں ورت رکھا تھا جبکہ دن میں وٹامن سی آئی وی انجیکشن بھی لگوایا تھا اور رات کا کھانا کھانے کے بعد ان کی طبعیت بگڑی۔
یاد رہے کہ ماضی کے مقبول گانے کانٹا لگا سے مشہور ہونے والی اداکارہ و ڈانسر شیفالی زری والا 2 دن قبل اچانک حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئی تھیں ان کی اچانک موت نے ایجنگ پروسیجر کے حوالے سے کئی سوالات کھڑے کر دیئے ہیں۔