راولپنڈی؛ 12 سالہ لڑکے سے  زیادتی کے مجرم کو عمر قید کی سزا

راولپنڈی:

راولپنڈی کی مقامی عدالت نے 12 سالہ لڑکے سے زیادتی کے مجرم کو عمر قید کی سزا سنا دی۔ 

رپورٹ کے مطابق عدالت نے ‎مجرم عبد المتین  کو  عمر قید اور 3 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی ہے۔

‎راولپنڈی میں 12 سالہ لڑکے سے زیادتی کے واقعے کا مقدمہ جون 2024 میں تھانہ واہ کینٹ میں درج کیا گیا تھا۔‎

‎مجرم ایک دکان میں سیکیورٹی گارڈ تھا، جس پر کباڑ اکٹھا کرنے کے بہانے لڑکے سے زیادتی کا الزام تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں