پشاور:
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے فنانس بل 2025ء پر دستخط کردیئے۔
رپورٹ کے مطابق گورنر کی جانب سے دستخط کرنے کے بعد فنانس بل قانون بن گیا،
فنانس بل پر دستخط کے ساتھ ہی حکومت کی جانب سے بجٹ میں اعلان کردہ ٹیکسوں کی شرح میں کمی و بیشی کا اطلاق ہوگیا۔
حکومت کی جانب سے کی جانے والی ترامیم کا اطلاق یکم جولائی 2025ء سے تصور ہوگا۔