انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ 2023ء میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کا شیڈول تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔ ہندوؤں کا تہوار نوراتری 15 اکتوبر کو شروع ہونا ہے جبکہ پاکستان اور بھار ت کے درمیان میچ بھی 15 اکتوبر کو ہی احمد آباد میں شیڈول ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سکیورٹی ادراوں نے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کو شائقین کے سفری پروگرام میں تبدیلی کا مشورہ دیا ہے جبکہ شائیقن نے پاک بھارت میچ دیکھنے کیلئے پہلے ہی ہوٹل بک کروا لیے ہیں۔