چینی فٹبال کوچ نے ریفری کو تھپڑ کیوں مارا؟ وجہ سامنے آگئی

: چینی فٹبال کوچ نے مقابلے کے دوران ریفری کو تھپڑ مار دیا۔ ایک چینی فٹبال کوچ نے مقابلے کے دوران ریفری کو تھپڑ جڑ دیا، یہ واقعہ لیونگ شینیانگ اور ناننجنگ سٹی کے درمیان سیکنڈ ٹائر میچ کے دوران پیش آیا۔

لیونگ شینیانگ کے کوچ ڑین ڈوان نے حریف ٹیم کو پنالٹی دیے جانے پر ٹچ لائن کے پاس بہت شور مچایا جس پر ریفری چہن ہاؤ نے انھیں ریڈ کارڈ دکھا دیا، اس پر ڈوان بھڑک اٹھے اور ریفری کو تھپڑ جڑ دیا، بعد ازاں انھوں نے اپنے خراب رویے اور تھپڑ جڑنے پر ریفری سے معذرت کرلی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں