کولمبو ٹیسٹ؛ سرفراز احمد سر پر خطرناک بال لگنے سے ’ریٹائرڈ ہرٹ‘ ہوگئے

کولمبو میں کھیلے جارہے پاکستان اور سری لنکا کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد بیٹنگ کیلئے آئے تو فاسٹ بولر اسیتھا فرنینڈو باؤنسر کیا جو انکے سر پر لگا، جس کے باعث وہ زخمی ہوگئے۔ وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد کو سر کو ممکنہ شاک لگنے کی وجہ سے ہچلچاہٹ کی حالت میں ہونے کے سبب میدان سے باہر لے جایا گیا

قومی ٹیم کے فزیو نے سرفراز احمد کو فیلڈ پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی جبکہ کرکٹر سے ان کی کیفئیت جاننے کے لئے سوالات بھی کیے، بعدازاں انہیں گراؤنڈ سے باہر لے جایا گیا۔ دوسری جانب میچ ریفری ڈیوڈ بون نے پاکستانی ٹیم انتظامیہ کی درخواست پر محمد رضوان کو سرفراز احمد کے متبادل کے طور پر ٹیم میں شامل کرلیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں