معیشت کی بہتری کےلیے مشکل فیصلے کیے، مریم اورنگزیب

معیشت کی بہتری کےلیے مشکل فیصلے کیے، مریم اورنگزیب

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر بھی سیاست چمکائی جا رہی ہے۔ ملکی معیشت کو درست سمت میں ڈالنے کے لیے ہم نے مشکل فیصلے کیے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ اتحادی حکومت نے سستی شہرت لینے کے لیے فیصلے نہیں کیے، 15 ماہ قبل مسلم لیگ (ن) اور اتحادی جماعتوں نے ملک کو بچانے کا فیصلہ کیا۔وزیر اطلاعات نے کہا آج ہم سر اونچا کر کے کہہ سکتے ہیں کہ جو فیصلہ کیا ملکی استحکام کے لیے کیا۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ جب ہم اقتدار میں آئے تھے ملک دیوالیہ ہونے کی نہج پر تھا۔ نااہلوں اور چوروں نے اپنی سیاست کو بچانے کے لیے ملک کو ڈیفالٹ کے دہانے پر پہنچایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں