Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

کیا فاطمہ ثنا نے بھارتی کھلاڑی کے پاؤں چھوئے تھے؟ تصویر وائرل 

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک تصویر میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا بھارت سے ہار کے بعد مخالف ٹیم کی کھلاڑی کے پاؤں چھو رہی ہیں۔

بھارتی کھلاڑی سمرتی مندھانا کے ساتھ فاطمہ ثنا کی مذکورہ تصویر کو مختصر پیغامات کی سائٹ ایکس سمیت فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی شیئر کیا گیا ہے۔

تاہم فیکٹ چیک سے یہ بات واضح ہوئی ہے کہ یہ تصویر آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ذریعے تیار کی گئی ہے اور اس کا کسی حقیقی واقعے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

واضح رہے کہ یہ تصویر 5 اکتوبر کو ہونے والے آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان بمقابلہ بھارت میچ سے منسوب کی جارہی ہے۔ 6 اکتوبر کو ایک بھارتی صارف نے یہ تصویر ایکس پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’پاکستانی کپتان فاطمہ ثنا نے بھارت سے شکست کے بعد سمرتی مندھانا کے قدم چھوئے‘‘۔ یہی تصویر فیس بک کے مختلف پیجز پر بھی وائرل ہوئی تھی۔

تاہم میچ کے دوران ایسا کوئی منظر پیش نہیں آیا تھا نہ ہی اس دن کے میچ کی فوٹیجز میں ایسا کوئی منظر دکھائی دیتا ہے۔ فیکٹ چیک کی جانب سے جب اس تصویر کی تصدیق کےلیے ڈیجیٹل میڈیا فارنزک ٹولز استعمال کیے گئے تو ان ٹولز نے بھی تصویر کے جعلی ہونے کی نشاندہی کی ہے۔

مزید جانچ کے لیے 5 اکتوبر کے پورے میچ اور اس کی کمنٹری کا جائزہ بھی لیا گیا مگر کسی بھی لمحے فاطمہ ثنا کے سمرتی مندھانا کے قدم چھونے یا جھکنے کا کوئی واقعہ رپورٹ نہیں ہوا۔

اس سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ تصویر مصنوعی ذہانت سے تیار کی گئی ہے اور کسی بھی حقیقی لمحے کی عکاسی نہیں کرتی۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا یہ دعویٰ غلط ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں